Click on photos to open

پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش
پرتقریب کا انعقاد کیا پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ناروے میں پاکستان کے سفیربابرامین، کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود، ناروے میں مقیم اہم پاکستانی سماجی، ثقافتی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
چوہدری قمراقبال نے مہمانوں کے سامنے پاکستان یونین ناروے کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے سفیرپاکستان بابرامین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم دعاگو ہیں کہ وہ ناروے میں اپنی تعیناتی کے دوران پاکستان اور ناروے کے تعلقات کے مزید فروغ اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
—————————————————————

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت ناروے میں مقیم بزرگ پاکستانی عالم دین مولانا محبوب الرحمان نے حاصل کی۔پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ابتدائی کلمات کہے اور مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرقدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔ وہ محسن پاکستان ہیں اور ہمیشہ پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
—————————————————————
—————————————————————